ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / مرڈیشور: ساحلِ سمندرکے اطراف مقامی لوگوں کوکاروبار کرنے کی سہولت فراہم کرنےکا مطالبہ

مرڈیشور: ساحلِ سمندرکے اطراف مقامی لوگوں کوکاروبار کرنے کی سہولت فراہم کرنےکا مطالبہ

Sat, 05 Nov 2022 20:29:55    S.O. News Service

بھٹکل:5؍ نومبر(ایس اؤ نیوز) مرڈیشور کے ساحل ِ سمندرکے اطراف مقامی لوگوں کو باکڑا لگانے اور کاروبار کرنے کی سہولت فراہم کرنے کامطالبہ لےکر مرڈیشور اور بھٹکل کے ماہی گیروں نے رکن ِودھان پریشد گنپتی الویکر اور ایڈیشنل ڈی سی کو میمورنڈم  پیش کیا۔

ماہی گیروں نے بتایا کہ مرڈیشور کے ساحل پر باکڑا دکان والے چند لوگ  کچروں کو  پھینک کر ماحول کوخراب کررہےہیں، جس کے نتیجےمیں ایک طرف سیاح خراب تاثر لے رہے ہیں وہیں ماہی گیروں کےلئے بھی تکالیف کا سامنا ہے ، جب اس تعلق سےانہیں کچھ کہیں تو وہ جھگڑاکرتے ہیں، جس سے ماحول  میں ہمیشہ بدامنی چھائی رہتی ہے، خاص کر ماہی گیروں کےلئے کافی پریشانی ہوتی ہے، ماہی گیروں نے مطالبہ کیا کہ ان باکڑا دکان والوں کو آلودگی کا موقع نہ دیا جائے اور مقامی سطح پر کئی خاندان کے لوگ بے روزگار ہیں ان کی زندگی کےلئے ایک سہارا فراہم کرتےہوئے یہاں مقامی لوگوں کو کاروبارکا موقع دیا جائے۔ اس موقع پر رکن ودھان پریشد گنپتی الویکر کے ساتھ مقامی لیڈران آنند ہری کنتر، نرملا گنیش ہری کنتر، راجو ہری کنتر، ناگراج ہری کنترسمیت 50سے زائد لوگ موجود تھے۔


Share: